ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی ایم کے خلاف دیواروں پر لکھا قابل اعتراض تبصرہ، کانگریسی لیڈر گرفتار

پی ایم کے خلاف دیواروں پر لکھا قابل اعتراض تبصرہ، کانگریسی لیڈر گرفتار

Sun, 07 Oct 2018 21:31:15    S.O. News Service

ناہن 7ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم کے خلاف شہر کے اہم مقامات پردیواروں پر کچھ قابل اعتراض نعرے لکھے ہوئے پائے جانے کے بعد ریاست یوتھ کانگریس کے ایک عہدیدار کو گرفتار کیا گیا ہے۔سمور کے اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ وریندر سنگھ ٹھاکر نے بتایاہے کہ ہماچل پردیش یوتھ کانگریس کے ریاستی سیکرٹری اوم پرکاش ٹھاکر کو بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔اوم پرکاش ٹھاکر کے خلاف جمعہ کو تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے (غداری) اور دیگر دفعات میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔اس کے بعد انہیں گرفتارکیاگیا تھا۔ان کی گرفتاری کو لے کر تنظیم نے مظاہرہ کیا اور الزام لگایا کہ پولیس حکمران بی جے پی کے دباؤ میں کام کررہی ہے۔سمور کے پولس سپرنٹنڈنٹ روہت مالپانی نے کہا کہ ناہس تھانے میں اوم پرکاش ٹھاکر کے خلاف درج ایف آئی آر میں سے غداری کے الزام کو ہٹا لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 426 اور عوامی جائیداد عدم نقصان ایکٹ کے تحت الزامات کو ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوم پرکاش نے رات ناہن کے مہلت، مہما پستکالیہ اور شملہ روڈ علاقے کی دیواروں پر وزیر اعظم کے خلاف قابل اعتراض نعرے لکھے اور ان کی تصویر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئی۔یوتھ کانگریس کے کارکن تنظیم کے ریاستی سربراہ منیش ٹھاکر کی قیادت میں کانگریس کی عمارت پر جمع ہوئے اور ایک احتجاجی مارچ نکالا۔کارکن، وزیر اعظم نریندر مودی، ریاستی حکومت اور مقامی بی جے پی ممبر اسمبلی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر گئے۔منیش ٹھاکر نے الزام لگایا کہ پولیس بی جے پی لیڈروں کے دباؤ میں کام کر رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ اختلاف کی آواز اٹھانے پر پوری ریاست میں نوجوان کانگریس کے کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔


Share: